کروئلٹی فری انٹرنیشنل پاکستا ن میں باڈی شاپ کے صارفین کےساتھ منسلک ہورہاہےتاکہ پوری دنیا میں کاسمیٹکس کی جانوروں پر ٹیسٹنگ پرپابندی کے لئے آوازبلند کرسکے

کروئلٹی فری انٹرنیشنل ،  پہلی  عالمگیرتنظیم جو پوری دنیا میں کاسمیٹکس مصنوعات  کی ٹیسٹنگ کے لیے جانوروں کےاستعمال کو ختم کرنے کے لئےوقف ہے،  کی مہم کے ایک حصے کے طورپرپاکستان میں موجود تمام باڈی شاپ سٹوروں پر  جانوروں پرکاسمیٹکس کی ٹیسٹنگ پر پابندی  لگانےکےلیے ایک عالمگیر عہد شروع کیا جائےگا۔

یہ عالمگیر عہد ۶۵ ممالک میں باڈی شاپ کے سٹوروں پر دستیاب ہوگا۔  یہ کاسمیٹکس  کی ٹیسٹنگ  کےلیے جانوروں کےاستعمال پر پابندی کےلیے شروع کی گئی سب سے بڑی اور سب سےحوصلہ مندانہ مہم  ہے۔ ان  تخمینہ شدہ ۲۷۵ ملین لوگوں کےساتھ منسلک ہونے کے علاوہ جو ہرسال  دی باڈی شاپ سٹورز کا دورہ کرتےہیں، کروئلٹی فری انٹرنیشنل   دی باڈی شاپ کی  ویب سائٹوں کے ساتھ بھی منسلک ہورہا ہوگا ،   جو سالانہ  کئی ملین لوگوں کی میزبانی کرتی  ہیں۔

دنیا بھر میں کاسمیٹکس کی ٹیسٹنگ کےلیے جانوروں کےاستعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔  کچھ ممالک اور کمپنیوں کےساتھ ترقی کے باوجود،   دنیا  کا  80%سے بھی  زیادہ  حصہ ابھی تک جانوروں کو ظالمانہ تجربات  میں استعمال  کی اجازت دیتا ہے۔  کروئلٹی فری  انٹرنیشنل دنیا بھر میں حکومتوں  ،  انضباطی اداروں ، کمپنیوں اور شریک تنظیموں کےساتھ کام کرتا ہے۔   یہ کاسمیٹکس  کی ٹیسٹنگ کےلیےجانوروں کےاستعمال  سےنمٹنے کےلیے ایک عالمگیر حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر پہلی دفعہ جانوروں پر ٹیسٹنگ  کے معاملےکو بہت سی حکومتوں کے ایجنڈا پر رکھ رہا ہے۔

پال میک گریوی،  انٹرنیشنل ویلیوز اور دی باڈی شاپ کے آراینڈ ڈی ڈائریکٹر نے کہا " دی باڈی شاپ  پُرجوش انداز میں یقین رکھتا ہے کہ  دنیا بھر میں  حکومتوں اور انضباطی اداروں  کے مطالبات کی وجہ سے کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔   ہم اس مقصد کےلیےایک طویل عہد رکھتےہیں اور بدقسمتی سے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ حل ہوچکا ہے جب کہ یہ حل  نہیں ہوا۔  ہم دنیا بھر میں  جانوروں  پرٹیسٹنگ  پر پابندی کےحصول کےلیے کروئلٹی فری انٹرنیشنل  کی مہم  کی حمایت کرنے میں فخرمحسوس کرتےہیں اور ہرایک کی حوصلہ افزائی  کرتےہیں کہ وہ ہمارے سٹوروں میں عہد پر دستخط کریں!"

مشیل  تھیو،  چیف ایگزیکٹو،  کروئلٹی فری انٹرنیشنل  نے کہا، " دی باڈی شاپ بین الاقوامی  طورپر  اپنی ابتداء سے جانوروں پر ٹیسٹنگ  کےخلاف اپنے مؤقف کےلیے جانا جاتا ہے۔   اس نے جانوروں پر ٹیسٹنگ کو ختم کرنےکےلیے  اپنی کوششوں  کےساتھ  رہنمائی کی ہے،  اور کروئلٹی فری انٹرنیشنل  خوشی محسوس کرتاہےکہ باڈی شاپ  ہماری گراؤنڈ بریکنگ  مہم میں ہماری حمایت کررہا ہے۔"

کروئلٹی فری انٹرنیشنل کا عہد اس وقت پاکستان میں تمام باڈی شاپ سٹوروں پر اور  آن لائن  www.crueltyfreeinternational.org پر دستیاب ہے۔

Back to news articles